ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں نیشنل ہائی وے کے لئے سروے کا کام ؛ کاروار کے مضافات میں امتناعی احکامات

کاروار میں نیشنل ہائی وے کے لئے سروے کا کام ؛ کاروار کے مضافات میں امتناعی احکامات

Thu, 05 Jan 2017 16:23:49    S.O. News Service

کاروار 5/جنوری (ایس او نیوز)کاروار تعلقہ کے ارگا اور چیتا کول میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کے لئے زمینوں کو تحویل میں لینے کے سلسلے میں سروے کیا جانے والا ہے۔ اس تعلق سے امن و امان بنائے رکھنے کے لئے اس علاقے میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 تحصیلد ار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ امتناعی احکامات تحویل اراضی والے مقامات کے اطراف میں 100میٹر تک لاگو ہونگے۔زمین کے سروے کا کام۵ اور ۶ جنوری کو صبح ۰۱ بجے سے شام ۶ بجے تک چلے گا۔ان امتناعی احکامات کے اطلاق میت کی آخری رسومات، حاملہ خواتین اور اسکولی طلباء پر نہیں ہوگا۔


Share: